لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے ملک کی پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں خواتین کے ریزرویشن کو ضروری قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ یہ ریزرویشن انہیں احسان کے طور پر نہیں بلکہ باعزت طریقے سے ملنا چاہئے۔
آندھرا پردیش کی نئی راجدھانی امراوتی میں منعقدہ سہ روزہ
"قومی خواتین پارلیمان" کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ سمترا مہاجن نے کہاکہ "ہم سب پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں خواتین کے 33 فیصد ریزرویشن کے حق میں ہیں۔
یہ ریزرویشن انہیں مردوں کی جانب سے احسان کے طور پر نہیں بلکہ مثبت سوچ کے ساتھ باعزت طریقے سے ملنا چاہئے۔